ایران نے لبنان میں جاری جنگ بندی کے تناظر میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق یہ فیصلہ جنگ بندی کی مدت کے باقی عرصے تک نافذ العمل رہے گا، جس کے دوران تمام کمرشل ویسلز کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔ جہازوں کی آمد و رفت پہلے سے اعلان کردہ مربوط بحری راستوں کے مطابق ہوگی، جنہیں ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے ترتیب دیا ہے۔ یہ اقدام خطے میں کشیدگی میں کمی اور عالمی تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل و گیس ترسیل کا ایک انتہائی اہم راستہ ہے۔
