کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر مجید اسٹریٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے امین اللہ اور سعادت اللہ ولد حاجی عطاء اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے۔
